وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Rana Sanullah Interior Minister photo File 640x480
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

مردان ٹائمز کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو 7 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے وفاقی وزیرداخلہ کی حالیہ وارنٹِ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں ان کے خلاف درج ایک مقدمے میں جاری کیے ہیں۔
اس سے پہلے 5 اگست 2022 کو رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ یہ مقدمہ پاکستان مسلم ق کے مقامی رہنما شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج ہوا تھا ۔
اس مقدمے کی ایف آئی آر میں رانا ثنااللہ کی جانب سے چیف سیکریٹری اور ان کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مقدمے کی مدعی کا کہنا ہے کہ انھوں نے رانا ثنااللہ کو ٹی وی پر دھمکیاں دیتے دیکھا تھا۔ جبکہ دوسری طرف گجرات پولیس کی طرف سے اس مقدمے کو خارج کر کے اخراج کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروائی تھی۔گوجرانوالہ کی عدالت نے پولیس کی طرف سے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کی اخراج کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اس کے علاوہ متعلقہ عدالت کی طرف سے اس کیس کی تفتیشی آفیسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس بھی جاری ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں