اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد کی پولیس وفاقی حکومت کا نہیں بلکہ عدالتی حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی کی صورت میں عدالت کو بتایا جائے گا کہ زمان پارک میں یہ صورتحال تھی اور اس پر دیکھیں گے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔
Menu