فیصل آباد: پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، ہم الیکشن لڑیں گے اور انشااللہ جیتے گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، الیکشن لڑیں گے اور انشااللہ کامیابی حاصل کریں گے۔
انھوں نے بھرے جسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "الیکشن کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ سے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور جو ایک پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر ملک کو پچاس ارب کا ٹیکہ لگایا۔ خود پانچ ارب کی پراپرٹی اپنے اور اپنی بیگم کے نام کروائیں۔ الیکشن کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ سے اس سب کا حساب نہیں لیا جائے گا۔”
رانا ثنااللہ کا جسلے میں مزید کہنا تھا کہ (پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان) پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا۔ انھوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا "آپ کبھی عدالتوں کے پیچھے جا کر چھپتے ہو، وکلا کے پیچھے جا کر چھپتے ہو، یہ بھاگ دوڑ کرتے کرتے آپ تھک جاؤ گے اور پھر پکڑے جاؤ گے۔”