پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی اور تجارتی تعلقات نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Ministry of Foregn Affairs of Pakistan Photo Jang News 640x480

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارت تجارت کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں وزارت نے اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔ وزارت تجارت نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے نہ تو اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پاکستان کے وزارت تجارت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو من گھڑت اور غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزرات تجارت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں