دہشتگردی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

PTI Imran Khan Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے اور ان کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعطم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ایک بار پھر سے بڑا ریلیف دیا گیا ہے جس میں عدالت کی طرف سے عمران خان کی دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج آٹھ مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اُن کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آاباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی چئیمرین عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

سماعت کےد وران اسلام آباد کے چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کو مخاطب کر کے کہا ’ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں جبکہ حتمی ریلیف انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ملے گا۔‘

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دو رکنی بینچ کی طرف سے عمران خان کے خلاف آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے گذشتہ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ آج ہونے والی سماعت میں پیش نہ ہوئے۔ عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں