چارسدہ: دونوں دہشتگردوں کو چارسدہ اور پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ایمل ولی پر خودکش حملہ کی منصوبہ بندی کرکے حملہ کرنے والے تھے۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ایمل ولی خان کو دو دن قبل حساس اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ تین خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں جو کہ آپ پر حملہ کرسکتے ہیں۔
انھوں نے رات گئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھ پر خودکش حملہ کرانے والے تین دہشتگردوں میں سے دو کو چارسدہ اور پشاور سے گرفتار کرلیا ہے۔
As promised, I will disclose the facts of the threat letter, the arrest of two suicide bombers from Charsadda and Peshawar, and other security-related information on my Facebook page shortly.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) April 18, 2023
اس سے پہلے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس حوالے سے ٹویٹس کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے طالبان کے دہشتگردوں سے مذاکرات کئے اور 40 ہزار دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں لا کر بٹھایا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی تمام تر زمہ داری عمران خان اور کی پارٹی رہنماؤں پر ہے۔