دریائے سندھ میں طغیانی: میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Choudhry Pervaiz Elahi CM Punjab Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما، پرویزالٰہی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے پر سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق دریائے سندھ میں ایک مرتبہ پھر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے میانوالی میں سیلاب کا حدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سیلاب کے حدشے کی پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے میانوالی کے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو حکم دیا ہے کہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی سے لوگوں کے بروقت انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے میانوالی کے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی، ادویات کی فراہمی، مویشیوں کے لیے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے۔ چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا ہے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ پر 24 گھنٹے نظر رکھا جائے۔
اس کے علاوہ انھوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو حکم دیا ہے دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لینے کا کہنا ہے۔ انھوں نے میانوالی کے انتظامیہ کو کہا ہے کہ کشتیاں، ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد فنکشنل ہونے چاہئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں