کراچی: پاکستان میں پی ٹی آئی کے سابقہ قومی اسمبلی کے ممبر اور ٹی وی میزبان، عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق ٹی وی کے میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتحب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ہمشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا ہے. عامر لیاقت کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان پر ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی طرف سے ان پر سنگین قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور ان کی ایک برہنہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو شئیر کی. ویڈیو میں وہ پاکستان کے ایک معروف گلوکار سجاد علی کے ایک گانے کے ساتھ اپنے لب ہلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں.
سابقہ ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ویڈیو کے درمیان میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر سا ’کلپ‘ بھی دکھایا ہے.
اس ویڈیو کے کیش میں انھوں نے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ "خود پر لگے غلیظ قسم کے الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد سرزمین پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا جس کے بعد میں اس ملک کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کئے گئے اس ٹویٹ پوسٹ میں انھوں نے "اللہ حافظ پاکستان” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے.
Menu