عمران خان کا بیان فوج یا اس کی قیادت کے خلاف ہر گز نہیں: فواد چوہدری

Fawad Chaudhry 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی بیان پر وضاحت دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا بیان پاک فوج یا اس کی قیادت کے خلاف ہرگز نہیں ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بیان پر اپنا وضاحت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان فوج یا اس کی قیادت کے خلاف ہر گز نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اس حوالے سے لکھا کہ ’جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے عمران خان نے غیر محب وطن کا ذکر ہی نہیں کیا تھا۔ ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے۔ عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی۔ ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔ جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’عمران خان نے کہا نواز شریف اور زرداری سکیورٹی رسک ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں۔۔۔ لہذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں