لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی طرح صدر عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ اس نے کتنے تخائف حاصل کئے ہیں اور کہا جمع کئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما طلال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے بیرون ملک کتنے دورے کیے؟ اور ان کو ملنے والی تحائف کی تفصیل بتائیں۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی اور ان کی بیگم کو باہر سے کتنے تحائف ملے، ان سب کی تمام تفصیل سامنے لائی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے سوال کیا کہ کیا صدر نے قانون کے مطابق تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے؟ اس دوران انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ بطور صدر مملکت عارف علوی اور ان کی بیگم نے کتنی رقم ادا کر کے تحائف اپنے پاس رکھے؟