لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے پہلے مرید گھڑی چور تھا اور اب مرشد بھی چور نکلی، طلال چوہدری عمران خان پر برس پڑے
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایک پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر شدید برس پڑے اور کہا کہ اس سے پہلے تو مرید گھڑی چور تھا اور اب مرشد بھی چور نکلی.
مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو باہر سے اربوں روپے کے تخفے ملے ہیں. انھوں نے کہا صادق اور آمین کی بیوی چوریاں نہیں کرتی.
انھوں نے عمران خان پر مزید وار کرتے ہوئے کہا کہ عرب ملک سے بشریٰ بی بی کو 6 ارب روپے کے تخفے ملے جو کہ صرف 3 کروڑ میں اس کی قیمت مقرر کی گئی اور پھر اس کو ڈھائی کروڑ میں کیش میں حاصل کیے گئے.
انھوں نے نیوز کانفرنس میں مزید باتے کرتے ہوئے کہا کہ "خان صاحب اگر مدینے کی ریاست اصلی ریاست ہوتی تو آپ وزیراعظم نہیں ہوتے بلکہ سنگسار ہوتے.