اعلیٰ عدلیہ ایک ہفتے میں ترجیحی بنیادوں پر سود کے معاملے کو نمٹائے، مفتی منیب الرحمان

Mufti Muneeburahman Photo Dawn News 640x480
مفتی منیب الرحمان پریس کانفرینس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے معروف عالم دین اور سابقہ ہلال کمیٹی کے چئیرمین منیب الرحمان نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سود کے معاملے کو ایک ہی ہفتے میں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف عالمِ دین مفتی منیب الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ ترجیحی بنیادوں پر ایک ہی ہفتے میں سود کے معاملے کو نمٹائے۔
انھوں نے کراچی میں پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے اپنے تازہ ترین خطاب میں کہا ہے کہ چھٹی کے دن اور رات کو بھی عدالتیں لگتی ہیں سود کے معاملے کو بھی عدالتیں دیکھیں۔
معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اپنے من پسند مسائل پر رات گئے سماعت کرلیتی ہیں، تو اس لئے کل ہی عدالت سود کے معاملے پر سماعت کرے۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ‘فضل الرحمٰن جانتے ہوں گے موجودہ حکومت کے پاس اختیارات ہیں یا نہیں’۔
پاکستان ہلال کمیٹی کے سابق چئیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ سود کے خلاف سفارشات پر رتی برابر عمل نہیں ہوا، انھوں نے مزید کہا کہ رہن شدہ اثاثوں پر ٹیکس معاف ہونا چاہیے، جبکہ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹیکس قوانین بھی اسلامی نہیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کراچی میں سود سے متعلق سیمینار سے اپنے خطاب میں مزید کہا علامتی باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حق کو منوانے کے لیے طاقت دکھانی پڑے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں