کراچی: حالیہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے اور قومی سطح پرر سیاسی افق پر غیر تسلی بخش صورتحال کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا اور پاکستان اسٹاک انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کےباعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی اثر پڑا ہے اور مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے۔
آج بدھ کے روز جئسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا تو شروع میں ہی یہ مندی سے اختتام پزیر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران کو کرار جواب، آپریشن مرگ برسرمچار، کئی دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب پاکستان کے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 280روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاکستان کے اوپن مارکیٹ کرنسی میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی قیمت میں 19پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 280روپے 73پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔