تہران: پاکستان کی جانب سے ایرانی میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی دفتر خارجہ نے آج صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے نشانہ بنایا. دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس کی بنیادوں پر کیا گیا اور آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران پاکستان میں دیشتگردی کے کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں کو مارا گیا ہے.
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن مر برمچار کے دوران کسی ایرانی شہری یا تنصیابت کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے.
اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی بار ایران کو متعدد ڈوزیئرز بھی پیش کئے کہ ان لوگوں کے خلاف کاروائیاں کی جائے. لیکن ایران کی جانب سے ہماری سنجیدہ نوعیت کے تحفظات کو نظرانداز کئے گئے. دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خوان بہاتے رہے اور ایران نے کوئی کاروائی نہیں کی. جس کے بعد مجوراً آج صبح دیشتگردوں کے خلاف یہ اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوا، اور انٹیلی جنس کی مصدقہ بنیادوں پر یہ کاروائی عمل لائی گئی.
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کاروائی تمام تر خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن مرگ برسرمچار ایک انتہائی پیچیدہ اور کھٹن آپریشن تھا لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے یہ کاروائی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے سرانجام دیا ہے کہ پاکستانی فوج کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے. انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروء کار لاتا رہے گا.
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پابندی کی ہے اور کرتا رہا گا۔ پاکستان نے مزید کہا کہ ان بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اس میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: غزہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ناقابل رہائیش ہوچکا ہے، اقوام متحدہ
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان اصولوں کی رہنمائی میں اگر کوئی بھی ملک یا تنظیم کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرتا تو پاکستان کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلینج کی اجازت نہیں دے گا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک برادر ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہرے کہ ایک روز قبل یران نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آج پاکستان نے ایران کو بھرپور جواب دیا ہے اور کئی دیشتگردوں کو مار ہے۔
آپ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، پینٹرسٹ، وغیرہ پر بھی فالو کرسکتے ہیں.