این اے 119: مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی، امیدوار اپنے کارکنان سمیت ن لیگ میں شامل

Maryam Nawaz Speech in Jalsa Photo File
پی ٹی آئی امیدوار نے مریم نواز کی حق میں دستبردار ہوکر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی ایک اہم وکٹ گرا دی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اپنے کارکنان سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

مردان ٹائمز کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 119 سے ایک بڑی خبر آئی ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید خبروں کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار مہر محمد وسیم کی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں نون لیگ میں اختلافات سامنے آگئے، سردار مہتاب گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم نے اپنے تمام پی ٹی آئی کارکنوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ مہر محمد وسیم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں