اسلام آباد: پاکستان میں ان دنوں مقامی اور بین الاقوامی سولر پینلز کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 50 فیصد سے بھی زائد ہے۔
مردان ٹائمز کو ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 300 روپے سے تجاوز
اس حوالے سے ملک کے معاشی ماہرین کے مطابق طلب جب بھی رسد سے زیادہ ہوجائے تو اس کے باعث ہمیشہ قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن سولر پینل سستے ہونے کا ایک اور سبب ان میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ہے۔
اس کے علاوہ لاگت میں کمی کا سبب پینلز میں فوٹو وولٹک سیل کی بہتر پیکنگ، کم چاندی کا استعمال، پتلا شیشہ، پتلے فریم اوربڑے ماڈیول شامل ہیں۔