امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 300 روپے سے تجاوز

US Dollars in Bundles Photo Internet 640x480
امریکی ڈالرز ۔فوٹو: انٹرنیٹ

کراچی: جمعرات کے روز بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا خاصہ رجحان رہا، اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ میں پہلے بار انٹربینک میں 300 روپے کی حد عبور کرگئی۔

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا جب ایک ڈالر کی قیمت 58 پیسہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں 300 روپے کی حد عبور کر گئی۔

مزید خبروں کے مطابق جمعرات کے روز کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 300.22 روپے پر بند ہوئی۔ اس طرح پاکستان کے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوراسکے بعد اس کی قیمت 316 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان کے کرنسی ڈیلروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برآمدات کی ادائیگیوں نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب عام افراد کی جانب سے بھی ڈالر کی خریداری دیکھی جا رہی ہے جو سرمایہ کاری کے مقصد کے لیے ہے۔ کرنسی ڈیلروں کے مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی مقامی افراد کی جانب سے خریداری مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی توقع کی وجہ سے ہے اور اس میں سرمایہ کاری بھی اسی وجہ سے ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں