سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Aust vs Pak T-20 Semi Final 2021

دوبئی: آسٹریلیا نے پاکستان کو آسی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سمی فائنل مقابلے میں‌پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکت دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا.
مردان ٹائمز کو دوبئی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق آسی سی ورلڈکپ مقابلوں‌کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں‌پہنچ گیا ہے.
دوسرے سیمی فائنل کے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف مقررہ اووروں سے ایک اوور پہلے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا.
یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پن اپنے عہدے سے مستعفی
پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دونوں اپنروں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 47 رنز بنائے اور کوئی وکٹ بھی نہیں گنوائی. کپتان بابر اعظم نے 31 رنز جبکہ محمد رضوان نے 67 رنز بنائے. دونوں بیٹسمینوں نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرلی. اسکے بعد فخرازمان کی بیٹ سے بھی رنز اُگلتے رہے اور اُنھوں نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارہانہ اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور تین چوکے بھی شامل تھے.
آسٹریلیا کی بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی. فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ذامہ داری کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی.
آسٹریلوی بیٹسمینوں مچل مارش نے 28، اسٹیوں اسمتھ نے 5، ڈیوڈ وارنر نے 49، گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے. اس کے بعد مارکس اسٹونس اور میتھو ویڈ میچ کے آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور آسٹریلوی ٹیم کو ایک اہم کامیابی سے ہمکنار کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں