چین کا پاک ایران کشیدگی میں ثالثی کردار ادا کرنے کی پیشکش

Pak Iran and China Relationship Photo Jang News 640x480
چینی قونصلر جنرل نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان کل سے جاری ہونے والی کشیدگی پر ثالثی ادا کرنے کی پیشکش کی ہےاور دونوں ملکوں سے کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے میڈیا کو دئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہے کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دینا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے یانگ یوڈونگ نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جا سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔

چینی قونصل جنرل نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔

کراچی میں چینی قونصل جنرل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چین اپنے اچھے دوست پاکستان اور اچھے دوست ایران سے کہتا ہے ہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران کو کرار جواب، آپریشن مرگ برسرمچار، کئی دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ اس حملوں کا جواب دینے کے لئے پاکستان نے ایران کو سخت کاروائی کی دھمکی دی تھی، اور کہا تھا کہ پاکستان ایران میں جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اور اسی تناظر میں آج صبح پاکستان نے ایران کے اندر جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں.
ایران نے پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائ میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں