سیاحوں کو سیر کرانے اور 33 مختلف زبانیں بولنے والا روبوٹ

persiphone-

اس روبوٹ کی شہرت سن کر بہت سے سیاح اس کو دیھکنے کے لئے آرہے ہیں.
ایتھنز: تفصیلات کے مطابق یونان کے شمال میں ایک شہر ہے جس کا نام تھیسالو ہے اور اس شہر سے تقریباً 135 کلومیٹردور ایک مشہور غار ہے جس کا نام "ایلستراتی” ہے. یہ غار ایک کلومیٹر لمبا ہے.
لیکن اس غار کو دیکھنے والوں کی تعداد میں جولائی کے مہینے میں زبردست اضافہ ہوا جس کی خاص وجہ تقریباً 500 فت تک ایک روبوٹ ہے. یہ روبوٹ غار کو دیھکنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے اور ان کو اس غار کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرتا ہے.
آپ کو یہ بات شاید معلوم نہ ہو کہ یہ ایلستراتی غار پورے یورپ میں اپنی خوبصورتی اور اور پراسرار حصوصیات رکھنے کی وجہ سے مشہور ہے. اور اس کو دیکھنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک سے لوگ آتے ہیں. یہ سیاح چونکہ مختلف ممالک سے آتے رہتیں ہیں اس لیے مختلف زبانیں بھی بولتیں ہیں. اور اسی نقطے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ روبوٹ تیار کیا گیا ہے. تاکہ یہ لوگوں کو صیح طریقے سے سمجھا سکے.۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں