ان پانیوں میں زیادہ تر ڈسکی اور سینڈ بار شارک کی اقسام پائی جاتی ہے.
تل ابیب: مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے نزدیک شارک کے ڈسکی اور سینڈبار اقسام کی ایک بہت بڑی نرسری پائی گئی ہے. اس پانیوں میں ان اقسام کی انڈوں کی بھی ایک بہت بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے. شارک کی یہ نرسری اور اور انڈے تل ابیب کے قریب گہرے پانیوں میں پائے گئے ہے.
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی اداروں نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد اعلان کیا کہ شمالی بحرہ روم کے گہرے پانیوں میں موجود یہ جگہ دنیا کا واحد علاقہ ہے جہاں شارک مچھلیاں نسل بڑھانے کے لئے ملاپ کرتی ہے.
اس تحقیق میں اسرائیل کے بحری تحقیقی ادارے، بن گوریون یونیورسٹی، حائفا یونیورسٹی اور میرین ریسرچ یونیورسٹی نے مشترکہ کام کیا ہے.
Menu