دنیا کا ایسا منفرد ہوٹل جہاں ویٹرز رسی پر لٹک کر کھانا پیش کرتے ہیں

unique hotel in vetnam photo file 640x480
ویتنام کا ہوٹل جہاں پر ویٹرز رسی سے لٹک کر کھانا پہنچاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہنوئی: ویسے تو دنیا میں عام ہوٹلوں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ ویٹرز گاہک کو کھانا پیش کرتے ہیں لیکن آپ نے ایسے ہوٹل کے بارے میں نہیں سنا ہوگا جہاں ویٹرز رسی پر لٹک کر کھانا پیش کرتے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق ویتنام میں ایک ایسا منفردہوٹل متعارف کرایا گیا ہے جہاں پر ویٹرز رسی پر لٹک کرگاہک کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔
اس ہوٹل کا معمول تو عام ہیں مثلاً دوسرے ہوٹلوں کی طرح اس ہوٹل میں بھی کھانے کے لیے آنے والے لوگ عام طریقے سے کھانے کا آرڈر دیتے ہیں لیکن اس ہوٹل کی خاص اورانوکھی پہچان یہ ہے کہ ان گاہک تک کھانا منفرد انداز میں پہنچایا جاتا ہے۔
اس ہوٹل میں کھانا فراہم کرنے یا گاہک تک اس کو پہنچانے کے لئے ایک منفرد انداز کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں ویٹرز زپ لائن کی مدد سے رسی کے بل آکر کھانا فراہم کررہےہیں۔
ویتنام سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی اس انوکھی اور منفرد انداز سے کھانا پہنچانے کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں اور کھانا کھانے آتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر گاہک کا خاصا رش ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں