دنیا بھر میں بڑی کمپنیاں مائیکرو چپ کی کمی کے بحرانکا سامنا

Micro-Chip_640x480

بین الاقوامی مارکیٹ میں کار بنانے والی کمپنیوں کو مائکروچپ کی کمی کی بحران کا شدید سامنا ہے.
لندن: مائکروچپ بحران کی سب سے بڑی وجہ کرونا وباء، عالمی تجارت میں تناؤ اور کئی ممالک کی بدلتی ہوئی ترجیحات قابل ذکر ہیں. اور ایسا لگتا ہے کہ ایک ساتھ کئی عوامل مائکروچپ کے بحران کے زمہ دار ہے.
سب سے پہلے کرونا وباء کی وجہ سے لوگ گھروں میں محدود ہوگئے. اور اس کی وجہ سے کاروں کی بین الاقوامی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی. اس کے بعد بڑی کا ساز کمپنیوں نے اپنی پیداواری صلاحیت تقریباُ نصف کردی.
اسی تناصر میں چپ ساز کمپینوں نے بھی اپنی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کردی. جبکہ دوسری طرف ان ممالک میں جہاں پر کرونا وباء کی وجہ سے حالات قدر بہتر ہوئے ہیں وہاں پر گاڑیوں کی فروخت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. جس کی وجہ سے مائکروچپ کی کمی نہایت شدت سے محسوس کی جارہی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بسوں، کاروں اور دیگر قسم کی سواریوں میں جو برقی نظام نصب ہوتاہے ان میں سینسرز لگے ہوتے ہیں ان کو کنٹرول کرنے کے لئے مائکرو چپ کا استعمال کیا جاتا ہے. جس کی بدولت جدید کاروں کے اسٹیرنگ اور بریک کام کرتے ہیں. اور یہی وجہ ہے کہ بڑی بڑی کار ساز کمپنیوں کو مائکرو چپ کی کمی کا شدید سامنا کرنا پڑ رہاہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں