ڈالر کی قیمت میں کمی اسٹیٹ بینک یا میری مداخلت سے کم نہیں ہوئی، متاح اسماعیل

Miftah ismai PMLN Photo Dawn-News-640x480
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل۔ فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ متاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈالر کی قیمت ان کی اور اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے کم ہوا ہے، بلکہ یہ ڈالر کی رسد میں اضافے اور اس کی طلب میں کمی کی وجہ سے کم ہوا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی انکی یا پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرحزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتے کی روز کراچی کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران انھوں نے کہا اصل میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے توازن سے طے ہوتی ہے، وزیرحزانہ نے مزید کہا کہ جس دن زیادہ ڈالر آجائے تو اس کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ انھوں اس موقع پر مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک یا میری طرف سے ڈالر کی قیمت میں کمی کے لئے کوئی مداخلت نہیں کی گئیں۔
اس موقع پر انھوں نے شرکاء سے مزید کہا کہ ہم نے 30 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ پاکستان کی درآمدات 80 ارب ڈالر رہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 13 سے 14 ہزار میگا واٹ سے بجلی کی پیدوار بڑھا کر 25 ہزار میگا واٹ تک لے گئے تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بجلی کی پیداوار دگنی ہونے کے باوجود اس حساب سے صنعتی پیداوار نہیں بڑھائی گئیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو ماہانہ کی بیناد پر حسارہ ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں