ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے کی کمی

US Dollars
امریکی ڈالرز: فوٹو: فائل

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان منگل کے روز بھی برقرار رہا اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر میں چار روپے اور انٹر بنک میں 3.12 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی کے بعد اس کی قیمت 238 روپے سے 234 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ انٹر بنک میں بھی 3.12 پاکستانی روپے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 233.90 روپے کی سطح تک گر گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو کاروباری دنوں میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے علاوہ انٹر بنک میں بھی 5.75 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں