کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنے عروج کے بعد اب پستی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دوسری طرف گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کے کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں بدستور عروج کی جانب رواں دواں ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اور آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی آنی شروع ہوئی ہے۔
اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 14 پیسے سستاہونے کے بعد اس کی قیمت 221 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے۔
اُدھر کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا ہے اور اس کے بعد 224 روپے 70 پیسے پر اس کی قیمت آگیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال:
امریکی ڈالر کی اُونچی پرواز تمنے کے بعد کاروبار کا مثبت آغاز بھی مثبت انداز میں ہوا ہے۔ آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41950 کی سطح پر آ گیا ہے۔