ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ، روپیہ مہنگا

Pakistani Rupee vs US Dollar Photo Jang News 640x480
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

کراچی: کاروباری ہفتے کی آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج صبح جب کاروبار کے آغاز ہوا تو امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے یہ مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر سستا ہونے لگا۔
اس کے علاوہ پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے 87 پیسے سستا ہونے کے بعد اس کی قیمت 220 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41253 ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں