سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

Gold price in Pakistan. Photo: File
پاکستان میں مقامی سطح پر ایک دکان میں سونے کا سیٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: آج ملک بھر میں ایک بار پھر سے سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کے حساب سے اضافہ ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج ملک میں ایک بار پھر سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 896 روپے ہے۔
آل پاکستان جیولری ایسوسی ایشن کے مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کا دام 12 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 832 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں