امریک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی، قدر میں گراوٹ کا رجحان جاری

Pakistani Rupee vs US Dollar Photo Jang News 640x480
پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کا تقابلی جائزہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: امریکی ڈالر کی تاریخی اُڑان کے بعد ڈالر کی نیچے کی طرف اُڑان جاری ہے، اور پاکستان روپے کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں پیر کی صبح اوپن اور انٹر بینک میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مردان ٹائمزکے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 روپے اور 46 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ آج جب کاروبار شروع ہوا تو ہفتے کے پہلے کاروبار روزمیں ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں تین روپے گر گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 279 تک گر گئی ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ دو کاروباری دنوں کے دوران 9 روپے گر گئی ہے جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں تقریباً دو روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے اور ایک ڈالر کی قیمت اس وقت 276.50 پر ٹریڈ ہو رہی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو کاروباری دنوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت اب تک مجموعی طور پر 8.59 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں