کوشش ہے کہ روس سے 50 ڈالر فی بیرل میں تیل حاصل کیا جائے، پاکستانی حکام

Pakstan and Russia Briant Oil agreement Photo Jang News 640x480
پاکستان روس سے خام تیل خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان کوشش کرہا ہے کہ روس سے 50 ڈالر فی بیرل کے حصاب سے تیل حاصل کیا جائے کو کہ جی سیون ممالک کی مقرر کردہ قیمت سے 10 فیصد کم ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے پٹرولیم ڈویژن کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں روس سے خام تیل پچاس ڈالر فی بیرل تک حاصل کیا جائے۔
اگر پاکستان روس سے اسی قیمت پر خام تیل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ قیمت جی 7 ممالک کی طرف سے مقرر کردہ نرخ سے 10 فی صد کم ہیں۔
واضح رہے کہ جی سیون ممالک کی سربراہان کی طرف سے خام تیل کے نرخ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فکس کئے گئے تھے۔ اس وقت میں برینٹ خام تیل کی مارکیٹ قیمت 82 ڈالر فی بیرل ہے۔ اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پاکستان اور روس کی مزاکراتی ٹیم میں شامل ایک افسر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو خام تیل کی سپلائی میں تمام ضروری امور کو مد نظر رکھنا چاہتا ہے مثال کے طور پرتجارت میں موڈ آف پیمنٹ ، شپنگ کاسٹ، انشورنس کے پریمیم کے بعد اس کی قیمت معین کی جائے گی اور دونوں اطراف معاہدہ کریں گے۔
روس سے تیل خریدنے کی صورت میں حکام کا کہنا ہے روسی بندرگاہ سے خام تیل کی شپنگ 30 دن میں ہوگی جس کے نتیجے تخمینہ ہے کہ خام تیل کی فی بیرل قیمت 10 سے 15 ڈالر درمیان آئے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں