کراچی: پی ڈی آیم کی موجودہ حکومت کے دوران ایک سال میں 41 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق موجودہ حکومت کے دوران پاکستان کے ذمے واجب ادا قرضے میں 31 مارچ 2022 سے لے کر 31 مارچ 2023 تک ایک سال میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال مارچ کے اختتام پر ملک کا قرضہ 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو موجودہ سال مارچ کے مہینے کے اختتام پر 32.8 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 122 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ موجودہ سال فروری کے مہینے میں یہ قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا جس میں ایک مہینے میں 4.9 فیصد کی شرح سے دو ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔