اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد کرونا سے ہلاک اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزارسے متجاوز.
نیشنل کمانڈ ایند اپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے مزید 86 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہے. ان سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تشحیص کے لئے 49 ہزار ٹیسٹ کئے گئے. جن میں سے 3884 افراد میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آگئے.
پاکستان میں اب تک کوڈ-19 کے مصدقہ کیسس کی تعداد 1075504 ہوگئی ہے. جبکہ ان میں سے 967073 افراد شفایاب ہوکر گھروں کو منتقل ہو چکے ہیں. پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی زندگیاں نگل لی ہے. ان 86 افراد کی ہلاکتوں سے پاکستان میں کرونا وبا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 24004 ہوگئی ہے. جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی تعداد کی شرح 7.84 ریکارڈ کی گئی ہے.
Menu