کراچی میں کرونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد تک پہنچ گئی

corona-virus-pakistan-640x480
پاکستان میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کی چھٹی لہر جاری ہے جبکہ شہر قائد کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق محکمہ صحت سندھ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف پورے صوبہ سندھ میں اس وقت کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر پاکستان کے دوسرے شہروں سے بھی کرونا کیسز کے مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اور مردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ پاکستان کے دوسرے شہروں جس میں میرپور آزاد کشمیرشامل ہیں، میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مردان ٹائمز کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی کرونا کے زد میں آگیا ہے اور اس میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی- ادھر صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسزرپورٹ ہورہے ہیں اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد جبکہ فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
صوبہ بلوچستان میں بھی کرونا نے پنجے گھاڑ لئے ہیں اور بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں