ٹی بی مرض سے بچاؤ کے لئے امریکہ میں نیا مرکب تیار کرلیا گیا

TB Patients and its lungs Photo File 640
امریکہ میں نئی مرکب سے ٹی بی کے مریضوں کے لئے امید کی نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

نیویارک: دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں جدید ترقی کے باوجود بھی ٹی بی (Tuberculosis) ایک جان لیوا بیماری ہے اور لاکھوں افراد دنیا میں اس موضی مرض سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق ٹی بی ایک مہلک بیماری ہے اور یہ بیماری آج بھی کئی ممالک میں قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ تاہم اب امریکہ میں اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے ایک نیا مرکب تیار کیا گیا ہے جو کہ مستقبل کے لیے ٹی بی کا شکار افراد کے مؤثر علاج کے لیے امید کی ایک کرن روشن ہوئی ہے۔
ٹی بی کا یہ نیا مرکب امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ مرکب ٹی بی کی وجہ سے انسانی جسم میں بننے والے ’مائیکوبیکٹیریئم ٹیوبرکلوسیس‘ کو تیزی سے مفلوج کرکے تباہ کرسکتا ہے۔ کورنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے اس مرکب کا نام (CLB073) رکھا گیا ہے۔
امریکہ میں ٹی بی کے خلاف اس مرکب کو تیار کرنے کے لیے تحقیق کورنیل یونیورسٹی میں واقع کالج آف ویٹرنری میڈیسن (سی وی ایم) کے پروفیسر ڈیوڈ رسل اور ولیم نے کی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ یونیورسٹی کے ماہرین نے تجربات کئے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ (CLB073) بیکٹیریا کے کاربن کا راستہ روکتا ہے، جس کی وجہ سے بیکٹیریئم مرجاتا ہے۔ یونیورسٹی میں کئی تجربات کے بعد اب یہ امید کی جارہی ہے کہ اس مرکب کو انسانوں پر بھی آزمائش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں