مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سامنے آگئے. خواجہ آصف کا اعتراف

Khwaja_Asif_640x480

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ اصف نے پارٹی میں قیادت پر اختلافات کا دبے الفاظ میں اعتراف کر لیا.
مردان ٹائمز کو راولپنڈی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے مطابق اگر پارٹی قیادت نے اندرونی اختلافات اور جھگڑے ختم نہیں کئے تہ اسکا فائدہ دوسری ساسی جماعتوں کو ہوگا. انھوں نےمزید کہا کہ پارٹی قیادت کو اختلافات ختم کرکے متحد ہونا چاہئیے. اور اگر ایسا نہں کیا گیا تو پھیر کنھی بھی ہم کامیاب نہں ہوسکیں گے.
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کا مہمان ہے اور کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے. لیکن اسکے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اپنے صفوں میں متحد ہونا چاہئیے.
یہ باتیں انھوں نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ہونے والی ایک ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں کیں. اُنھوں نے کھل کر کہا کہ جھگڑے ہمارے عام کرکنان کے نہیں بلکہ پارٹی کے اعلیٰ قیادت کے ہیں. اور اگر پارٹی قیادت کے یہ جھگڑے اسی طرح جاری رہے اور ختم نہیں کئیے تو پھر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گے.
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پچھلے دنوں ہونے والی کنٹونٹمنٹ کے الیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی الیکشن میں 73 فیصد ووٹ پی ٹی آئی کا خلاف پڑا. جبکہ ن لیگ کی یہ کامیابی عوام کا ہم پر اعتماد کا کھلا اظہار ہے. انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی. لیکن آیندہ انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے صفوں میں اتحاد قائم رہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں