پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے گزشتہ دن آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہایپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کردی.
مردان ٹائمز کو پیانگ یانگ سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی حکام نے اس بات کی تصدیق کردی کہ اُس نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے.
شمالی کوریا حکومت کے مطابق ہائپر سونک میزائل 6 ہزار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرتا ہے. جوکہ آواز کی رفتار سے بھی پانچ گنا زیادہ تیز ہے.
اُدھر شمالی کوریا کی فوج نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ ہائپر سونک میزائل انتہائی اہمیت کا حامل ہے. اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنایا جا سکے. شمالی کوریا کی فوج نے جو بیان جاری کیا ہے اُس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ملک کے دفاع کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
Menu