کرپٹ اور نااہل حکومت کی جانب سے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا اعلان مضحکہ خیز ہے. اسفندیارولی خان

ANP-Asfandyar-wali-Khan_640x480

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی خان کا حکومت کی جانب سے پنڈورا پیپرز پر موقف سامنے آگیا.
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ایک نااہل اور کرپٹ حکومت کی جانب سے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کا اعلان ایک مضحکہ خیز عمل ہے.
اُںھوں نے اتوار کےروز شائع پنڈورا پیپرز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کا دوسروں پر الزام تراشی اور بہتان لگانے والے اب خاموش بیٹھے ہیں.
اُنھوں نے مزید بتایا کہ ان پیپرز میں موجودہ حکومتی اراکین کے ناموں نے حکومت کے اخلاقی جواز کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں.
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ عوامی ووٹ اور منڈیٹ چوری کرکے پاکستان پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے. جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی جانب سے تحقیقات کا اعلان بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں