انقرہ: ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں سیکورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا.
مردان ٹائمز کو ترکی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایک صوبے سیرت میں ترکی کے صدر طیب اردگان کو بم دھماکے کے زریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو کہ ترکی کے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے.
ترک صدر طیب اردگان کو اُس وقت بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ صوبہ سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے. اس وقت صدر کی سیکورٹی پر مامور فورسز نے پولیس کی گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا.
صوبہ سیرت میں اس واقعے کے فوراً بعد فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کار کو گھیرے میں لیکر اس پر موجود اُنگلیوں کے نشانات سمیت دیگر شواہد کو مزید جانچ پڑتال کے لئے اکھٹا کرلئے ہیں. جبکہ اس حوالے سے ترک سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.
Menu