اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئ.
مردان ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آج ایک ٹویٹ کے زریعے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں. مشیر حزانہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طور پر دئیے ہیں جو کہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں.
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ ہم ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا. اُدھر بینک کے ماہرین کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے حال ہی میں موصول ہونے والی 3 ارب ڈآلر کی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے.
یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ سعودی عرب پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا ایک پیکیج دے گا. اس کے علاوہ سعودی حکومت نے پاکستان کو سالانہ کی بُنیاد پر 1.2 ارب ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. اس عمل کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جارہی ہے.
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو حالیہ 3 ارب ڈالر کی جو رقم فراہم کی گئی ہے یہ نہایت سخت شرائط پر دی گئی ہیں. اس کے لئے پاکستان کو سعودی عرب کے حکومت کو سالانہ کی بُنیاد پر 4 فیصد اور اُدھار تیل کی فراہمی پر سالانہ کی بُنیاد پر 3.8 فیصد سود ادا کرناہوگا. جبکہ اس کے علاوہ پاکستان کو ایک سال بعد یہ رقم بھی واپس کرنا ہوگی.
پاکستان کو حال ہی میں جو کیش ڈیپازٹ موصول ہوگئی ہیں اس کی شرائط میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ سعودی عرب تین دن کے نوٹس پر یہ رقم واپس مانگ سکتا ہے. واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فند فار ڈویلپمنٹ کے درمیان اس قرض کی فراہمی کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے.
پاکستان کی اسٹیٹ بینک یہ رقم اپنے پاس رکھے گا جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوگا. دوسری جانب اس رقم سے کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی منفی اثرات سے بھی کم کرنے میں مدد ملے گی.
Menu