کراچی: امی کرون کی شکل میں کرونا کا نیا کیس کراچی میں داخل، تصدیق ہوگئی.
سندھ حکومت کی محکمہ صحت کی جانب سے اومی کرون ویرئینٹ کا پہلا کیس کراچی میں پہنچ گیا ہے. اس کیس کی تصدیق کراچی میں ایک نجی ہسپتال میں رپورٹ ہوا ہے.
کراچی میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویرئینٹ ایک خاتون میں8 دسمبرکو پایا گیا ہے. متاثرہ خاتون میں ابھی تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ہیں. محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو کرونا ویکسین کی کوئی خوراک ابھی تک نہیں لگائی گئی، تاہم وہ گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے.
اُدھر قومی ادارہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی ویرئینٹ کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ کراچی میں اس نئے ویرئینٹ کی ابھی تک تصدیق نہں ہوئی ہے.
اس حوالے سے قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس وائرس کا ابھی جینوم سیکوئینس ٹیسٹ ہونا باقی ہے. اس کے حوالےسے مزید بتایا گیا کہ اس وائرس کا نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا. قومی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم عوام سے برزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد اس جلد ویکسین لگوائیں.
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی نئی شکل دن بہ دن دُنیا کے دوسرے ملکوں میں پھیلتا جا رہا ہے. اور ابھی تک یہ نیا ویرئینٹ ایشیا، افریقا، یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں ظاہر ہوچکا ہے.
Menu