غیر موزوں اُمیدواروں کا چُناؤ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ قرار، عمران خان

Imran_Khan
عمران خان، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نومبر کے 19 تاریخ کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کا کئی بڑے شہروں سے صفایا ہوگیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ غیر موزوں اور نامناسب امیدوار الیکشن میں ناکامی کی وجہ بنا.
ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کی ہیں اور پھر اس کی قیمت چکانی پڑی ہے’.
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حتمی، مکمل اور سرکاری نتائج آنے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر یہ رائے قائم ہوگئی تھی کہ پی ٹی آئی کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبے میں حکومتی جماعت کی مقبولیت میں خاصی کمی آئی ہے. اور لوگ پاکستان تحریک انصاف کے پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف تنگ آچکے ہیں جس کا برملا اعتراف حکومتی وزراء نے مہنگائی کو مورودالزام ٹھہراتے ہوئے بار بار کیا تھا.
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی شکست کا ذمہ داری غیر موزوں امیدواروں کے چناؤ پر عائد کی ہے. اس حوالے سے عمران خان نے مزید کہا ہے اب وہ خود یہاں پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی کو دیکھیں گے. وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ائیندہ مرحلے کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جماعت ایک مرتبہ پھر مضبوط امیدوار سامنے آکر ابھرے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں