کراچی میں کرونا وبا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، شرح 41 فیصد سے بھی بڑھ گئی

coronavirus

اسلام آباد: شہر قائد میں کرونا کی وبا بے قابو، مثبت کیسسز کی شرح 41 فیصد سے بڑھ گئی.
مردان ٹائمز کے مطابق شہر قائد میں کرونا وبا نے زور پکڑ لیا ہے اور روز بروز متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے. اس سلسلے میں سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کی مثبت کیسسز کی شرح 41.06 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے.
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3149 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے. کراچی شہر ان دنوں کرونا وائرس کی شدید لپیٹ میں آگیا ہے اور آئے دن مثبت کیسوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 58 ہزار 943 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6808 لوگوں میں کرونا کی وائرس تصدیق ہوگئی ہے.
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے ہیں. دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مثبت کیسسز کی شرح 11.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی کرونا وبا کی وجہ سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے تھے جبکہ اس کے علاوہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں