کرونا وبا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد ہلاک

Corona virus-1

اسلام آباد: کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد جان سے ہات دو بیٹھے، جبکہ مثبت کیسسز کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کر گئی.
مردان ٹائمز کے مطابق ملک بھر میں کرونا وبا کی پانچویں لہر نہایت تیزی سے پھیل رہی ہے اور مہلک وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد کو ہلاک کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے ایک بیان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7678 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کرونا وبا کی وجہ سے 23 افراد نے زندگیوں کی بازیاں ہاری ہے. دوسری طرف اس مہلک وبا کی شرح بارہ فیصد سے بھی تجاوز کرکے 12.93 فیصد تک پہنچ گئی ہے. اس کے علاوہ 961 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں