کرونا وبا – کراچی کے کئی علاقوں میں‌سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

corona-virus-pakistan-640x480
پاکستان میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے معاشی مرکز، شہر قائد میں کرونا کی صورتحال انتحائی تشویشناک، کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو نافذ کردیا گیا.
مردان ٹائمز کو کراچی سے تازہ ترین خبروں کے مطابق محکمہ داخلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کراچی کے ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے.
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سفارش پر جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو لگایا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، شمالی کراچی اور شمالی ناظم آباد شامل ہیں. واضح رہے کہ ان علاقوں میں کرونا وبا کی مثبت کیسسز کی شرح انتحائی زیادہ ہے اس لئے یہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن بھی بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں اومییکرون ویریئنٹ کی مثبت کیسسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہاہے اور اسی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن یہاں پر لگایا گیا ہے.
نوٹیفیکشن مزید بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا. اور اس سمارٹ لاک ڈاؤن کا واحد مقصد ان علاقوں میں اومیکرون وائرس کی پھیلاؤ کو روکنا ہے.
یاد رہے کہ پاکستان اور خاص طور پر کراچی شہر اس وقت کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدید لپیٹ میں‌ ہے اور اس کی پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہورہاہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وائرس کی وجہ سے 20 افراد اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھے تھے. اس کے علاوہ 7000 سے زیادہ نئے کیسسز سامنے آئے تھے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں