خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے لئے 237 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ جاری

Election_in_Pakistan_640x480
الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹرز اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پلے مرحلے کے دوران 237 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے دوران امیدواروں کے انتقال کے باعث خالی ہونے والے نشتوں اور دیگر ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
اس سلسلے میں کے پی کے کے 12 اضلاع جس میں پشاور، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان، کوہات، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، باجوڑ، بونیر کے 237 پولنگ اسٹیشنوں پر 3 لاکھ 31 ہزار اور 150 افراد اپے رائے دے گے اور اپنے نئے امیدواروں کا انتخاب کریں گے.
اس حوالے سے پشاور شہر میں 7 پولنگ اسٹیشنز، نوشہرہ میں دو، خیبر میں 39، مردان میں 3، مہمند میں 3، کوہاٹ میں 55، کرک میں 56، لکی مروت میں 12، ڈی آئی خان میں 8، بونیر میں 2 اور باجوڑ میں 13 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی.
خیبر پختونخوا میں جن خلقوں میں امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوگئے تھے ان میں مردان، چارسدہ، کوہاٹ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ شامل ہیں اور اس کے لئے 331 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مردان میں 5، چارسدہ میں 2، کوہاٹ میں 10، ڈی آئی خان میں 306، اور باجوڑ میں 3 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.
واضح رہے کہ ان پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار اور 322 ہے. پولنگ کا سلسلہ آج صبح 8 بجے سے شروع ہوا ہے اور یہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں