پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری، 41 ہلاک 3206 نئے کیسسز رپورٹ

coronavirus

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اس وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد انتقال کرگئے ہیں.
این سی او سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے مجموعی طور پر 55 ہزار 304 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3206 لوگوں میں کرونا وائرس پایا گیا ہے.
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے مزید 41 لوگ موت کی منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد ریکارڈ کی گئی.
یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں