کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے ہم روس کے سامنے کھبی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے.
مردان ٹائمز کو یوکرین کے دارلخلافہ کیف سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کل سے روس اور یوکرین کے فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپیںجاری ہیں. لیکن ہم روس کے سامنے کھبی ہتھیار نہیں ڈالے گے.
اس موقع پر یوکرین کی صدر نےکہا کہ روس کے حملے کے بعد ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے. اور روسی حملے کے بعد ہم روس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں.
یوکرین کی صدر نے کہا کہ میں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے حال ہی میں ٹیلی فون پر تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات کی ہے. یوکرینی صدر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر یوکرین میں فوجی کاروائی شروع ہوئی تو یہ یورپ میں ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتی ہے. یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین اپنی سالمیت کا دفاع ہر قیمت پر کرے گا.
دو دن پہلے یوکرین کے صدر نے روسی عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے صدر کی جانب سے یوکرین میں فوجی کاروائی کے خلاف احتجاج کریں اور اس کو مسترد کردیں.
اس سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس کے صدر اپنے عوام سے یوکرین سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں. انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے روس کے صدر سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب سے صرف خاموشی ہی رہی.
Menu