ترکی کی جانب سے فوری جنگ بندی کی کوششیں، یوکرینی صدر کا شکریہ

Turkey Flage 640

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر پات کی ہے اور کہا ہے کہ انقرہ کی پوری کوشش ہے کہ جنگ کو فوری طور پر روک دے.
مردان ٹائمز کو انقرہ سے موصول ہونے والی خبروں کو مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو ٹیلی فون کے زریعے گفتگو کی ہے جس میں انھوں نے یوکرین کے صدر کو کہا ہے کہ ترکی اپنی پوری کوشش کررہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو فوری طور پر روک دے.
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر اردوان نے یوکرینی ہم منصب کو کہا کہ ترکی جتنی ممکن ہوسکے، جنگ بندی کے لئے کوششیں‌کررہا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ یوکرین کو مزید بڑی نقصان سے بچایا جائے.
ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس کے یوکرین پر حملے میں ہلاک ہونے والے یوکرینی شہریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور مسئلے کو مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤشوگلو نے بھی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون کے زریعے بات کی تھی اور ماسکو سے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے "فوجی آپریشن” کو بند کردیں.
یاد رہے کہ اس سے پہلے ترک صدر اردوان نے اس پورے مسئلے کو دوران دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس اور یوکرین کو چھوڑنا ترکی کے لئے ممکن نہیں ہے.
اُدھر یوکرین کے صدر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترکی کی طرف سے روس کے جنگی بحری جہازوں کو بحیرہ اسود کا راستہ نہ دینے پر اور یوکرین کی انسانی اور عسکری طور پر مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے.
یوکرین کے صدر نے ترکی ہم منصب کی ثالثی کی کوششوں کو صراحا اور ایک ٹویٹ کے زریعے کہا ہے کہ "میں اپنے دوست اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کے عوام کا مشکور ہوں، اور یوکرینی عوام اس بات کو کھبی نہیں بھولیں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں