آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لئے حکومت نے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Fawad Chaudhry 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا تاکہ منحرف ممبران کی ووٹ کی قانونی حیثیت واضح ہوجائے.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ایک ریفرنس دائر کیا جائے گا جس میں پی ٹی آئی سے منحرف شدہ ارکان اسمبلی کے ووٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں تشریح کی جائے گی.
مزید تفصیلات کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا. اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپیرم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ ایک ایسے وقت میں جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور یہ ممبران پیسوں کے بدلے اپنے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے ارکان اسمبلی جو اپنی پارٹی کے ساتھ وفاداریاں معاشی مفادات کی وجہ سے تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر رہے گی یا انہیں دوبارہ بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے گی؟ انھوں نے مزید کہا سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی جائے گی اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں