مائنس ون فارمولے سے صاف انکار، یہ کسی بھی صورت نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان

PM_Imran_Khan_Speech_640x480

اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ مائنس ون فارمولہ کو استعمال کیا جائےلیکن ایسا کسی بھی صورت میں نہیں ہوسکتا، بلکہ ایسے اقدامات اُٹھائے گے کہ کسی کو مستقبل میں بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کھبی بھی نہیں ہوسکتا. انھوں نے کہا اس حوالے سے ایسے اقدامات اُٹھائے گے کہ کسی کو مستقبل میں بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی.
وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزراء کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا جس میں وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی. اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی حالات کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کے بارے میں اہم مشاورت کی گئی.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان اور سیکرٹری جنرل عامر کیانی کو قانونی کاروائی کے حوالے سے ہدایت کی. انھوں نے اجلاس میں کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کریں گی کہ آئندہ مستقبل میں بھی کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی.
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اپوزیشن چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لے لیکن میں ان کا مقابلہ کروں گا. انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں